Gas Leakage Web ad 1

میٹرک کے امتحانی مراکز کی آن لائن ریئل ٹائم مانیٹرنگ شروع کر دی گئی

0

میٹرک کے امتحانی مراکز کی آن لائن ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے بورڈ کو 4 کروڑ روپے کی بچت بھی متوقع ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے طلبا کو امتحانات میں صاف اور شفاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ ترتیب دیا ہے تاکہ نقل مافیا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہِ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری نشاندہی کر کے اس پر کارروائی کی جائے گی، اور نئے نظام سے بورڈ کو مالی بچت بھی ہوگی۔

سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی امجد اقبال نے بتایا کہ 100 امتحانی مراکز کی لائیو سٹریمنگ سینیٹر کے ذریعے جاری ہے، جبکہ مزید 150 سینٹرز پر کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں اور ان کا بیک اپ بھی بورڈ کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو مزید وسعت دی جائے گی اور فزیکل مانیٹرنگ کو کم کر کے تقریباً 40 ملین روپے کی لاگت بچائی جا سکے گی۔

امجد اقبال نے کہا کہ بچوں کو ایک شفاف اور منصفانہ نظام فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فیئر پلے کے ذریعے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مقصد یہ بھی ہے کہ بورڈ کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جا سکے اور کسی بھی خلاف ورزی کی فوری نشاندہی کی جائے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے چکوال میں ناجائز ذرائع کے استعمال پر 2 امیدواروں کے خلاف کیس بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور امتحانی مراکز میں کسی بھی خلاف ضابطہ حرکت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.