Gas Leakage Web ad 1

مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے: میئر کراچی

0

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صہبا اختر روڈ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیرات کی وجہ سے اس سڑک پر شدید بوجھ تھا اور گلشن اقبال 13 ڈی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سڑک کی تعمیر کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی مرمت کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

سانحہ گل پلازہ کے 72 متاثرین میں سے 61 کے اہلخانہ کو معاوضے کے چیک پہنچادیے گئے، وزیراعلیٰ کوبریفنگ

انہوں نے کہا کہ کام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور یہ 45 دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے بیس کروڑ روپے کا منصوبہ دیا ہے تو مخالفین کو چاہیے کہ وہ 21 کروڑ روپے کا منصوبہ دیں۔ بلاول بھٹو کا مشن ہے کہ بغیر کسی تفریق کے شہر کے ہر علاقے میں کام کروایا جائے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، اور باتیں کرنے والے کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے امیدواروں نے جو وعدے کیے تھے وہ ہم پورے کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ مایوسی اور تعصب کی سیاست کرتے ہیں اور منافق صرف تعصب کی سیاست کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ اعلان ہر کوئی کر دیتا ہے، لیکن اسے پورا کرنے کا کام پیپلز پارٹی کے کارکن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے نہیں چاہتے کہ شہر کے مسائل حل ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں شادیاں ہوتی تھیں اور ان سے پہلے آنے والے سڑکوں کو کمرشلائز کرنے میں لگے ہوئے تھے، جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.