Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد کے بزنس مین عامر اعوان کے قتل کا معمہ حل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

معروف بزنس مین عامر اعوان کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ ملزمان ایک منظم ڈکیتی گینگ چلاتے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالتی اصلاحات پر جائزہ اجلاس، چیف جسٹس پاکستان نے بہتر کیس مینجمنٹ کو سراہا

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کیس کے معمہ کو حل کرتے ہوئے منظم ڈکیتی گینگ کے ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور انہیں چارسدہ اور مردان کے مختلف علاقوں سے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

کیس کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے دوران پولیس نے اب تک مجموعی طور پر 5 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقتول عامر اعوان کی بیوہ اور واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد سے اس پہلو پر تفتیش جاری ہے کہ آیا وہ براہِ راست قتل میں ملوث ہیں یا ان کا کردار سہولت کاری کا تھا۔

پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.