Gas Leakage Web ad 1

جعلی پنشن اسکینڈل ، نیب کی بڑی کامیابی، 8 ملزمان نے 900ملین روپے سے زائد کی پلی بارگین کرلی

0

قومی احتساب بیورو (نیب) کو حیدرآباد کے جعلی پنشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں آٹھ ملزمان نے 900 ملین روپے کی پلی بارگین کی جبکہ اربوں روپے مالیت کی زرعی زمین بھی نیب کے حوالے کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مرحوم افسر کی بیوہ نے بھی ڈھائی ارب روپے کی پلی بارگین کی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کردی

تفصیلات کے مطابق، ملزمان نے پلی بارگین میں آم اور لیموں کے باغات بھی نیب کو دے دیے، اور پلی بارگین میں حاصل شدہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کی فیملی جعلی پنشن کی بینفیشری تھی، اور آٹھوں ملزمان نے پوری فیملی کی جانب سے پلی بارگین کی۔ ملزمان میں عزیز اللہ، لیاقت علی، رمضان داوچ، امداد علی، ممتاز علی، ذوالفقار علی، محمد علی اور احسان علی شامل ہیں۔

نیب نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پنشن اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں، اور دو ماہ کے دوران جعلی پنشن اسکینڈل میں یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔ گزشتہ ماہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی بیوہ نے ڈھائی ارب روپے کی پلی بارگین کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.