ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے اہم چیلنجز پر غور کیا گیا، اور دونوں فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت میں قریبی رابطہ کاری کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ دورہ بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ، علاقائی کشیدگی میں اہمیت بڑھ گئی
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے انہیں وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ ایران میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اس اجلاس کے دوران خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔