Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

0

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا قومی بجٹ سے قبل پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی نجکاری کا عمل بروقت مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت ان کی نجکاری کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے حیسکو اور سیپکو کے لیے مالیاتی مشیران کو اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی تقسیم کار دونوں کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیران کا تقرر نومبر 2026 میں کیا گیا تھا اور انہیں ابتدائی طور پر چار اہداف دیے گئے تھے۔

ملیاتی مشیران کو سیپکو اور حیسکو کی انسپیکشن رپورٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرنے، سیکٹورل ڈیو ڈیجیلنس رپورٹ ، دونوں کمپنیوں سے متعلق مارکیٹ کی تفصیلی جائزہ رپورٹ اور دونوں کمپنیوں سے متعلق عالمی تجربات سے فائدہ اٹھانے سے متعلق بھی رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مالیاتی مشیران نے انسپکشن اور ڈیو ڈیجیلنس رپورٹ سے متعلق کئی مراحل طے کر لیے ہیں۔ حکام نے مالیاتی مشیران کو اپنی رپورٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے ترسیلی نقصانات 35 فیصد کے لگ بھگ ہیں۔ وزارت خزانہ رپورٹ کے مطابق 2024 کے اختتام تک سپیکو نقصانات میں 30 ارب کا اضافہ ہوا اور ایس او ایز رپورٹ کے مطابق 2024 کے اختتام تک حیسکو نقصانات کا حجم 488 ارب روپے ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سپیکو اور حیسکو کو فوری ازسر نو بحالی اور نجکاری کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.