Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کا ٹاسک آئی بی کے سپرد کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی بی حکومتی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم اور متعلقہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے قومی کفایت شعاری مہم پر 100 فیصد عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سے قبل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوام کے لیے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور مزید اقدامات پر کام جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.