Gas Leakage Web ad 1

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی

0

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایم ٹیگ معاملے پر طلبہ کو رعایت دیں، انہیں ہراساں نہ کریں: عدالتی ریمارکس

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حتمی منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا، لہٰذا عدالت نے تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.