Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم قیمتیں حلال یا حرام ایڈجسٹمنٹ؟ مزمل اسلم کا دلچسپ اور سخت ردعمل

پیٹرولیم قیمتیں حلال یا حرام ایڈجسٹمنٹ؟ مزمل اسلم کا دلچسپ اور سخت ردعمل

0

شاور:
خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے فیصلے کو حرام اور آئی ایم ایف مخالف ایڈجسٹمنٹ قرار دیا گیا تھا، جبکہ آج اسی اقدام کو حلال ایڈجسٹمنٹ کہا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنےکیلئے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی تو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 24 روپے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی۔

ان کے مطابق اس وقت یہ بندوبست صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کیے بغیر کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے حرام اور آئی ایم ایف مخالف قرار دیا گیا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تقریباً اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے اور اسے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑی ہے۔

ان کے مطابق حکومت نے مجبور ہو کر 23 ارب روپے کا فرق پورا کیا، جو ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 75 روپے فی لیٹر اور پیٹرول میں 50 روپے فی لیٹر کے برابر بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کو صفر کر دیا گیا تھا، جبکہ اس وقت پیٹرول پر 105 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 55 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق دوسری جانب تیل کے ذخائر کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کو غیر معمولی فائدہ حاصل ہوا ہے اور ان کا منافع 100 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

مزمل اسلم نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 358 روپے فی لیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت تقریباً دگنی ہو کر 170 روپے فی لیٹر تک بڑھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کا تیل عام طور پر غریب طبقہ استعمال کرتا ہے لیکن اسے پیٹرول اور ڈیزل سے بھی زیادہ مہنگا کر دیا گیا ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.