Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب الحق میں اب تک ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آپریشن غضب الحق میں اب تک 663 دہشت گرد اور افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 887 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 249 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 44 چیک پوسٹس پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچے کے 70 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے لاجسٹک بیسز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن غضب الحق میں کسی بھی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور افغان عبوری حکومت کے بعض عہدیداروں اور میڈیا کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.