Gas Leakage Web ad 1

فیول راشنگ سے بچنے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا، وزیر خزانہ

فیول راشنگ سے بچنے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا، وزیر خزانہ

0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خطے کی خراب صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کرپشن کے الزامات: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ایندھن کے لیے رش لگا اور وہاں صورتحال کافی خراب ہے، اسی لیے پاکستان کو ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے جس میں فوری فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ قطر نے جنگ کے باعث ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات میں 25 ملین ڈالر کا کارگو اب 100 ملین ڈالر میں دستیاب ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.