Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

0

کراچی: مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہو گیا ہے کیونکہ پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔

ایم ٹی اسپروس 2 بھی 55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر لنگر انداز ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور پیٹرول کی سپلائی کے لیے مزید جہازوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.