Gas Leakage Web ad 1

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

0

امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں ممکنہ بڑے جلوسوں اور اجتماعات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور لاہور، کراچی، پشاور میں قونصل خانے ملک بھر میں ہونے والے ممکنہ بڑے اجتماعات اور جلوسوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آج دوپہر بارہ بجے سے امریکی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا جائے گا۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا

سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ہجوم اور ٹریفک کا شدید دباؤ پیدا ہو سکتا ہے، سیکیورٹی چیک پوسٹس میں اضافہ ہو سکتا ہے اور بعض علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل بھی آ سکتا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے دور رہیں، اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں میں تاحال قونصلر خدمات معطل ہیں، تاہم اسلام آباد میں سفارت خانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ جن افراد کی پہلے سے اپائنٹمنٹ طے ہے، انہیں کسی تبدیلی کی صورت میں مطلع کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.