اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ متعدد اہم بلوں کی توثیق کر دی ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی
صدر نے ورچوئل اسٹس بل اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل کی بھی توثیق کی۔ اس کے علاوہ نیب ترمیمی بل، نجکاری کمیشن ترمیمی بل اور کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل کو بھی صدر کی منظوری مل گئی۔
صدر مملکت نے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریوں کے قیام کی بھی توثیق کر دی۔
مزید برآں صدر نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز آرڈر 2025 میں ترامیم اور اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرنو تشکیل سے متعلق بلوں پر بھی دستخط کر دیے۔