Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کر دیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 481 کارندے ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہوئے۔

افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل

پاک فوج نے افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹس تباہ کر دیں اور 35 پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغان طالبان کے 198 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ایئر بیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو گودام تباہ ہو گئے۔ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.