اسلام آباد: نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی میں 1 روپے 63 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔