Gas Leakage Web ad 1

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

0

لاہور: اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فیصل ٹاؤن کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہری کو لوٹنے والے گروہ کو سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری کردیا

ملزمان نے اے ٹی ایم پر پہلے ٹرانزیکشن فیل ہونے کا ڈراما رچایا، شہری کا پاس ورڈ دیکھ کر اس کا کارڈ تبدیل کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے سیف سٹی کو واقعے کی اطلاع دی۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کیا اور مختلف مقامات پر لگے کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار افراد نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.