تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور انہوں نے فوج کو ایران کے نئے لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ایران کا نیا سپریم لیڈر ہوگا وہ ان کا ہدف ہوگا اور ایرانی قیادت کا خاتمہ ان کے آپریشن کا بنیادی مقصد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کو الوداع کہنے کا عمل آج رات سے شروع ہو گا۔ تین روزہ ماتمی تقریبات تہران کے خمینی مصلیٰ میں منعقد ہوں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو سپرد خاک کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔