Gas Leakage Web ad 1

امریکا کی کراچی اورلاہور قونصل خانے سے امریکی عملے کے خاندان سمیت نکلنے کی ہدایت

امریکا کی کراچی اورلاہور قونصل خانے سے امریکی عملے کے خاندان سمیت نکلنے کی ہدایت

0

اسلام آباد: امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے امریکی قونصل خانوں کے نام اہم اعلامیہ جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں واقع امریکی قونصل خانوں سے امریکی عملے کو اپنے خاندان سمیت نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے لیے کوئی ایسی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے

اعلامیے میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکی قونصل خانہ کراچی اور لاہور اس اعلامیے کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام ویزہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر چکا تھا۔ اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی کے قونصل خانوں میں بھی ویزہ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کوہاٹ، نوابشاہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور ریلیاں نکالی گئی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.