Gas Leakage Web ad 1

جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان

جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان

0

اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کو بتایا گیا کہ جعلی پائلٹ لائسنس معاملے کی وجہ سے اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک (5 سال کے دوران) پی آئی اے کو تقریباً 200 ارب روپے کے متوقع ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ بلوچستان میں ائیرپورٹ کے غیر فعال ہونے اور فلائٹس نہ ہونے پر بلوچستان کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ بلوچستان میں 11 ائیرپورٹس ہیں جن میں سے 3 آپریشنل ہیں۔ کوئٹہ، گوادر اور تربت ائیرپورٹ آپریشنل ہیں جبکہ دالبدین ائیرپورٹ پر رن وے موجود نہیں۔

ایران میں رجیم چینج کے بعد سعودیہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات معمول پر لے آئیگا: ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ

ژوب، پسنی اور پنجگور ائیرپورٹ آپریشنل ہیں لیکن فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ خضدار اور سبی ائیرپورٹ بھی فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ اوماڑہ اور جیوانی ائیرپورٹ 2004 سے بند ہیں اور 2005 سے پاکستان نیوی نے مفاہمتی یادداشت کے تحت ان کا انتظام سنبھالا ہوا ہے۔

وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ بلوچستان میں کمرشل فلائٹ قابل عمل نہیں کیونکہ وہاں مسافروں کی تعداد کم ہے۔ اس دوران بلوچستان کے سینیٹرز نے احتجاج کیا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ سے سینیٹرز کی ملاقات کرا دی جائے گی تاکہ بلوچستان میں فلائٹس کے حوالے سے حل نکالا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.