Gas Leakage Web ad 1

ایم ٹیگ سسٹم میں 2 لاکھ 41 ہزار 957 گاڑیاں شامل، موٹر سائیکلوں کی تعداد 25 ہزار 847 تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری

0

وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو سات گاڑیوں اور چار ہزار چھ سو ساٹھ بائیکس پر ایم ٹیگ نصب کیا گیا، حکام کے مطابق اب تک دو لاکھ اکتالیس ہزار نو سو ستاون گاڑیاں ایم ٹیگ سسٹم میں شامل ہو چکی ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں کی مجموعی تعداد پچیس ہزار آٹھ سو سینتالیس تک پہنچ گئی ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے چھبیس نمبر، پھلگراں، ایف نائن پارک اور فیض آباد مراکز چوبیس گھنٹے فعال ہیں جبکہ راوت ٹی کراس، جی چودہ چیک پوسٹ، نائنتھ ایونیو آئی نائن، گلبرگ گرین، ملپور، مارگلہ ایونیو، گندم گودام، دامن کوہ اور مری روڈ نزد ٹیولپ پوائنٹس پر بارہ گھنٹے سروس فراہم کی جا رہی ہے، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں اضافے سے رش میں نمایاں کمی آئی ہے اور رمضان المبارک میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ لگوانے کے لیے ملکیتی ریکارڈ، اصل شناختی کارڈ اور تصدیق شدہ موبائل نمبر پیش کرنا ضروری ہے جبکہ بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں اور بائیکس کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی، شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مکمل دستاویزات کے ساتھ قریبی مراکز سے رجوع کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.