قومی پیغام امن کمیٹی نے ایران پر Israel اور United States کے مشترکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں کے دوران قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی پیغام امن کمیٹی نے بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مؤثر حکمرانی، مذہبی ہم آہنگی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے پر زور دیا۔ شرکا نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام معتبر مذہبی اتفاقِ رائے اور سماجی ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی: پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی اور مفتی عبد الرحیم سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما، اقلیتی رہنماؤں اور قومی پیغام امن کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور ریاست پاکستان، اس کے آئینی نظام اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے کہا کہ مذہب پر مبنی معتدل اور مثبت بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ شرکا نے واضح کیا کہ مذہبی اور سماجی رہنما سیکیورٹی واقعات کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور معتدل مذہبی پیغام قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمیٹی کے حکام نے غزہ اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ریاست، آئینی ڈھانچے اور قانونی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ