پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے معاملے پر شہباز شریف نے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر توانائی، وزیر مملکت خزانہ، مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کے باعث ملکی معیشت کا جائزہ لے گی اور تیل کی سپلائی و قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔
کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔