پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ کا سخت ردِعمل ، اہم اعلان بھی کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ کا سخت ردِعمل ، اہم اعلان بھی کر دیا

0

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کے لیے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 23 سے 24 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے اضافہ کیا گیا ہے، تاہم رمضان کے مقدس مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہم نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا۔

امریکا: کھانا خریدنے دکان جانیوالے شخص نے ہزاروں ڈالر جیت لیے

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے اور اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے، جبکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی غلط پالیسیوں سے تنگ آکر انہوں نے دس روز ملک گیر ہڑتال کی تھی اور عید کے بعد پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.