پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر مملکت نویں مرتبہ خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر مملکت نویں مرتبہ خطاب کریں گے

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔ یہ اجلاس 2 مارچ 2026 کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

اٹلی،اسپین اور یونان کا غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کو خراجِ تحسین

صدر مملکت بطور صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ قومی ترجیحات، جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی سمیت اہم امور کا احاطہ کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال سمیت اہم امور پر خطاب کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.