نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو چار سو بارہ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کی ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل
رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ترسیل اور تقسیم کی مد میں 265 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ کم وصولیوں کے باعث قومی خزانے کو 207 ارب روپے کا جھٹکا لگا۔ ڈسکوز بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات کم کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
نیپرا نے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات اور بلوں کی کم وصولیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔