کےپی حکومت بانی کی رہائی کیلئے فورس بنائے گی لیکن دہشت گردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی، وزیر دفاع

کےپی حکومت بانی کی رہائی کیلئے فورس بنائے گی لیکن دہشت گردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی، وزیر دفاع

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشت گردوں کے خلاف زبان بھی نہیں کھولے گی اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔

مریم نواز کے خلاف ایک گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جارہی ہے: عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں، زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر بڑھاؤ، صوبہ گیا بھاڑ میں، کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے کسی کو معلوم نہیں، سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.