لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم کے تحت 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ خواتین ڈرائیوروں کے لیے مختص گاڑیوں کا رنگ الگ ہوگا۔
ہنر مند اور غیر ہنرمند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنےکیلئے تیار ہیں: محسن نقوی
ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
اسکیم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ عوامی مقامات پر گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجرز نصب کیے جائیں گے۔
ای ٹیکسی اسکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔