ہنر مند اور غیر ہنرمند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنےکیلئے تیار ہیں: محسن نقوی

ہنر مند اور غیر ہنرمند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنےکیلئے تیار ہیں: محسن نقوی

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقدہ مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی، جس میں اطالوی، ہسپانوی اور یونانی ہم منصب بھی موجود تھے۔

شادی شدہ خواتین اپنی خواہش پر والد کا نام پاسپورٹ پر درج کراسکیں گی

پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کے لیے اٹلی کے ساڑھے 10 ہزار ورک ویزے جاری کریں گے: اطالوی وزیر داخلہ

محسن نقوی نے اٹلی کی جانب سے 10 ہزار 500 ملازمتیں مختص کیے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یورپی ممالک نقل مکانی کے خواہش مند افراد کے لیے ریگولر طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ غیرقانونی آمد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

یونان اور اسپین کے وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانیوں کو ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔

حکام نے اس بات کو سراہا کہ سمندر کے راستے پاکستانیوں کی غیرقانونی طور پر یورپ آمد میں کمی آئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.