**اسلام آباد ہائیکورٹ** کے چیف جسٹس آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں **عمران خان** کی سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
پی ٹی آئی کے وکلا **سلمان اکرم راجہ** اور **سلمان صفدر** نے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاداب خان کے سسر ثقلین مشتاق ناقص بولنگ پر ان کا دفاع کرنے لگے
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالت ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے، یہاں درخواستیں تو دائر کی جا سکتی ہیں لیکن ان پر سماعت نہیں ہو رہی۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے لگائے جانے کا امکان ہے۔