موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے؟

موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع، فیس کتنی ہے؟

0

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت میں سیکیورٹی اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں کی باقاعدہ ڈیجیٹل ٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگز کی تنصیب کا سلسلہ 20 فروری سے جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

حکام کے مطابق اس اقدام سے شہر میں چلنے والی تمام موٹر سائیکلوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہوگا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری شناخت اور ٹریکنگ میں آسانی ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنی موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوائیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

رجسٹریشن کے عمل کے لیے شہریوں کو موٹر سائیکل کے کاغذات اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، جہاں چند منٹوں میں ٹیگ جاری کر کے اسے موٹر سائیکل پر نصب کر دیا جائے گا۔ موٹر بائیکس پر لگائے جانے والے ایم ٹیگ کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جن میں جناح پارک ایف نائن، گلبرگ گرین، ملپور، فیض آباد، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامنِ کوہ، ٹیولپ ہوٹل، روات ٹی کراس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو شامل ہیں۔ شہری اپنی سہولت کے مطابق ان مقامات پر جا کر ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.