اسلام آباد ہائیکورٹ کی صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

این سی سی آئی اے کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے خلاف صحافی نادر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض سامنے آنے پر درخواست گزار نے اپنی پٹیشن واپس لے لی۔

سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس لاہور سے جاری ہوا ہے اور یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر ہم یہاں سے نوٹس جاری کریں گے تو وہ لاہور سے فائل لے کر یہاں پیش ہوں گے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے تک این سی سی آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ این سی سی آئی اے کسی قسم کی غیر قانونی ہراسانی نہ کرے، اس وقت صرف انکوائری جاری ہے اور آپ کو اس کا جواب دینا ہے۔

بیرسٹر عبد الاحد کھوکھر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم جواب جمع کرا چکے ہیں اور الزامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.