سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور جن کاشتکاروں کے نام نکلے، انہیں خود فون کر کے خوشخبری سنائی۔ بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت میں مریم نواز شریف نے کہا: "آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔”
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم آنے سے زرعی زمین کی صورت حال بدل رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی رہی ہے۔
صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم کے تیسرے مرحلے کے لیے 5 ایکڑ کے 4 لاکھ 27 ہزار مالک کاشتکاروں نے درخواستیں دی ہیں۔
گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل ہو گیا تھا۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔
بریفنگ کے مطابق، دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور 21 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر صرف 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50 فیصد سے بھی کم ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق، ٹریکٹر پنجاب کی زرعی معیشت میں سب سے اہم مشین ہے۔