ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کی، ملزم پر مدعی کی اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے، ملزم اپنی ناقص نشانے بازی کو ضمانت کے لیے رعایت کی بنیاد نہیں بنا سکتا، دستیاب شواہد اور جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ضمانت کی رعایت کا حقدار نہیں۔

کیا تراویح 20 رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے؟

عدالت نے مزید کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مدعیہ کے بیٹے کو اس واقعے کے دوران 3 گولیاں لگیں، دوران تفتیش ملزم سے واردات میں استعمال پستول بھی برآمد کر لیا گیا، زخمیوں کو پہلے ہسپتال منتقل کرنا ایک قدرتی عمل ہے، چند گھنٹوں کی تاخیر سے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑتا، گولی کا رخ حملہ آور کے اختیار میں نہیں ہوتا، پولیس فائل کے مطابق ملزم فواد کے خلاف پہلے بھی 4 دیگر مقدمات درج ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر موجود مواد ملزم کو جرم سے جوڑنے کے لیے کافی ہے، وہ ضمانت کا حقدار نہیں، یہ مشاہدات عارضی نوعیت کے ہیں ٹرائل کورٹ میرٹ پر فیصلہ کرتے وقت ان سے متاثر نہ ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.