پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ یہ دریافت تیل و گیس کی طلب و رسد میں فرق کم کرنے میں معاون ہوگی۔
انسانوں میں کینسر کے علاج کی کلید بلیوں میں چھُپی ہوسکتی ہے
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کر دیا، خط کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سے تیل و گیس دریافت ہوا۔ کنویں میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ 5 فیصد کی حصہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت درس ویسٹ 3 کنویں سے ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے مطابق پیدا ہونے والی گیس کو پروسیسنگ کے بعد سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے قومی گیس ترسیلی نظام کو تقویت ملے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کنویں سے یومیہ 580 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے، جو ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔