محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے اسٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کر دی
مراسلے کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولز کے تمام اساتذہ کو ڈریس کوڈ کے ساتھ بلیک گاؤن پہننا لازمی ہوگا، خواتین اساتذہ بند جوتے یا سادہ سینڈلز استعمال کریں، مرد اساتذہ پلین اور سادہ رنگ کی شلوار قمیض پہنیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ پینٹ شرٹ بھی پہن سکیں گے، بند جوتے یا اسٹریپ والے سینڈلز استعمال ہو سکیں گے، خواتین اساتذہ ایسا مناسب لباس پہنیں جو وقار کی عکاسی کرے۔
مراسلے کے مطابق اساتذہ میں یکسانیت، وقار، نظم و ضبط اور واضح پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا مقصد ہے، ڈریس کوڈ سے طلبا اور والدین میں اساتذہ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔