اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل ملک میں یومیہ پیداوار میں اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
کینسر مریضوں کیلیے خطرے کی گھنٹی، ریڈی میڈ غذاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف
او جی ڈی سی ایل نے کنڑ اور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی ‘SNF S.A.’ کے ساتھ اہم معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ متوقع ہے، جس سے 460 ملین ڈالر آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
جدید تکنیکی اقدامات کے نتیجے میں او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی پیداوار 750 بیرل تک پہنچا دی ہے۔ یہ اقدامات پرانی فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ قومی خود انحصاری اور معیشتی استحکام کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے مثبت اور حوصلہ افزا سمجھی جا رہی ہے۔