شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ ایکسرے اور لیب جیسی جدید سہولیات بھی دستیاب تھیں۔
کینسر مریضوں کیلیے خطرے کی گھنٹی، ریڈی میڈ غذاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف
میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز اور ماہر ہیلتھ اسٹاف پر مشتمل ٹیموں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں تقریباً 150 بچوں سمیت 700 سے زائد افراد کو مفت چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں اس طرح کے کیمپ ایک نعمت کے مترادف ہیں۔