عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے ، ان کا علاج بھی بہترین ہوا: رانا ثنااللہ

عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے ، ان کا علاج بھی بہترین ہوا: رانا ثنااللہ

0

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے اور ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی گئی، اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ جس طرح کے انہوں نے دھرنے دیے اس سے بہتر تھا کہ نہ دیتے۔

صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے

انہوں نے کہا کہ ایسے احتجاج اور دھرنوں سے شاید پی ٹی آئی کے ساتھ سازش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں، آپ سے بات ہوگی، یہ سنجیدہ کوشش تھی لیکن تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ انہیں ایک طرف سے فیڈ کیا جا رہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے، محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اس بات پر رضامند ہوئے پھر اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کو سیاست اور گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو کون روکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے، وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 8 فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہو جائے گا، یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشریٰ بی بی فیصلے کرتی تھیں، ثبوت موجود ہیں، اب بھی بشریٰ بی بی نے جو کہا وہی ہوا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے اور ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے۔

دوسری جانب عمیر نیازی نے کہا کہ مذاکرات کی قیمت ہوتی ہے، نواز شریف سیاست سے باہر ہوئے اور ملک سے باہر گئے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ اپنی ذات کے لیے فیور نہیں مانگ رہے، ان کے کیسز عدالتوں میں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ کیسز لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم چاہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سر جھکا لیں لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے، کسی سیاستدان نے جیل میں مسلسل اتنے دن نہیں گزارے جتنے بانی پی ٹی آئی نے گزارے، علیمہ خان کا پی ٹی آئی کی سیاست میں کوئی کردار نہیں، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کھڑی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.