پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی باقاعدہ صوبائی ایئرلائن پنجاب ایئرلائن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی باقاعدہ صوبائی ایئرلائن پنجاب ایئرلائن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

0

پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی باقاعدہ صوبائی ایئرلائن **پنجاب ایئرلائن** کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کی پہلی پرواز آئندہ اپریل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ ابتدائی مرحلے میں سات طیارے خریدے جا رہے ہیں اور پہلے دو سال تک صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں بین الاقوامی فلائٹس بھی شروع کی جائیں گی۔

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: صحافی مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن مکمل طور پر صوبائی ایئرلائن ہو گی اور اسے کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کے سرکاری طیارے کو بھی منافع بخش بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری سفر کے لیے پنجاب ایئرلائن کے طیارے استعمال کریں گی اور ان کے لیے الگ خصوصی جہاز نہیں خریدا جائے گا۔ نئے حاصل کیے جانے والے طیارے مسافروں اور وزیراعلیٰ دونوں کے استعمال میں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق جب وزیراعلیٰ کسی طیارے کو سرکاری سفر کے لیے استعمال کریں گی تو اس کا باقاعدہ کرایہ ادا کیا جائے گا، جبکہ موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو بھی پنجاب ایئرلائن کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکومت نے قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ و نئے طیاروں کو مکمل طور پر کمرشل بنیادوں پر منافع کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.