عمران خان کی آنکھ کا معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں کرر ہا: بیرسٹر گوہر

عمران خان کی آنکھ کا معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں کرر ہا: بیرسٹر گوہر

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں کی جا رہی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا مطالبہ صرف یہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی یا ذاتی معالج تک رسائی دی جائے۔ ان کے مطابق پارٹی کا مؤقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے، اور اسی وجہ سے وہ طبی معائنے میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ وہ اسپتال منتقلی چاہتے تھے۔

رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی لگا کر اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق آنکھ میں مسئلہ موجود ہے، جبکہ سرکاری رپورٹ میں بہتری کی بات کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ہیں، انہیں اندر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی، کیونکہ وہی اصل صورتحال واضح کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جبکہ بانی کی تینوں بہنوں کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی جو تقریباً 30 منٹ جاری رہی، جبکہ بشریٰ بی بی کی اپنی فیملی سے بھی ملاقات ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.