وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے خیبر پختونخوا میں راستوں کی بندش کو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے ووٹ لیا تھا مگر اب انہیں ہی اذیت پہنچائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد بلیو ایریا میں بینک الفلاح میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 50 لاکھ سے زائد رقم لے گئے
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی قیادت اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے، اس کے باوجود صوبے کے عوام کو مشکلات میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی جھوٹ کی بنیاد پر اپنے ہی صوبے اور عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے، جو ایک مجرمانہ اقدام ہے۔
یاد رہے کہ بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری ہے، جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) ریسٹ ایریا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔