کراچی میں رمضان کے دوران سموسے پکوڑوں کی قیمت کیا ہوگی؟ اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر

کراچی میں رمضان کے دوران سموسے پکوڑوں کی قیمت کیا ہوگی؟ اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر

0

کراچی میں رمضان کے دوران سموسے پکوڑوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ماہ رمضان کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔

ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس: دو ایم این ایز اور چار ایم پی ایز گرفتار

جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں رمضان کے دوران آلو اور قیمے کا سموسہ 40 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ایک کلو پکوڑے 640 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنایا جائے گا اور سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.