عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی: میڈیکل رپورٹ

عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی: میڈیکل رپورٹ

0

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آنکھوں کے معائنے سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صحت کا معائنہ کرنے کے لیے دو رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15 فروری 2026 کو کیا گیا، جبکہ پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر اور ہزاروں فوجیوں کا وعدہ کیا ہے: ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ریکارڈ ہوئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔

عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہو گئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دائیں آنکھ کے معائنے کے دوران پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے، تاہم سوجن میں کمی آئی ہے اور دائیں آنکھ کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی جو بہتری کی علامت قرار دی گئی۔

میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا ڈراپس تجویز کیے جبکہ صرف دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہو گئی ہے، جسے اس مرحلے پر کافی اچھی بینائی قرار دیا گیا، جبکہ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج کی تکمیل کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد اپوزیشن کے دو رہنما علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر خان نے رات 9 بجے پمز اسپتال کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر عاصم اور خرم مرزا کو دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بریف کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کے ذاتی معالجین اور رہنماؤں نے طبی سہولیات اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.