پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے درمیان گراس روٹ سطح پر فٹبال کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول نے گراس روٹ اور اسکول سطح پر فٹبال کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد تربیت، سرٹیفکیشن، نگرانی اور مسابقتی پلیٹ فارمز کے ذریعے فٹبال کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو: صدر آصف زرداری
معاہدے کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن، فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے اسپورٹس اساتذہ کو تربیت اور سرٹیفکیشن فراہم کرے گی، جبکہ فاؤنڈیشن یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کو مستند کوچز کی معاونت بھی دی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق فاؤنڈیشن پبلک اسکول، پاکستان فٹبال فیڈریشن کراچی انٹر اسکول فٹبال اور فٹسال چیمپئن شپ کا انعقاد اور اسپانسرشپ کرے گا۔ اس کے علاوہ اسکول اپنے مختلف کیمپسز میں فٹسال پچز اور اکیڈمی کا نظام بھی قائم کرے گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت ملک میں خاص طور پر گراس روٹ سطح پر فٹبال کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ اسکول سطح پر فٹبال کی بحالی فیڈریشن کے اہم اہداف میں شامل ہے اور یہ معاہدہ اس سمت میں اہم قدم ہے۔
فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر رضا کمال منہاس نے کہا کہ مستقبل کے ہیروز گراس روٹ سطح پر ہی سامنے آتے ہیں اور وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وژن کو مثبت قدم سمجھتے ہیں، جو مستقبل میں بڑے منصوبوں کی بنیاد بنے گا۔
فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی فاؤنڈر پرنسپل یاسمین رضا منہاس نے کہا کہ وہ فاؤنڈیشن یونائیٹڈ کے ذریعے فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔