لاہور: زعیم قادری انتقال کر گئے۔ وہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما، رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا: رانا ثنااللہ
25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے۔ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں، تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے تھے۔