وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی معاونت کے اعلان کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا۔
عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدرکا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیان
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی کے ذریعے ممکن ہے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور اس کے خلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں اور دعا ہے کہ دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا اور سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کو مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔