راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے بتایا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ استعمال کر رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کر لیا ہے۔
دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک بیرسٹر سلمان صفدر باہر نہیں آئے، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ملاقات ہوئی یا نہیں۔ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں، جس پر انہوں نے زیادہ سوالات نہیں کیے کیونکہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اگست میں بتایا تھا کہ ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آتا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بدل دیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو انہیں بہترین ماہر ڈاکٹروں سے علاج کروایا جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔