لاہور:
بسنت کے تیسرے روز چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ D2 قبرستان گلشن راوی میں ادا کر دی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطینی بھائیوں کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
گلشن راوی کے رہائشی زین ملک مختلف نیوز چینلز میں رپورٹنگ کرتے رہے اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر بھی تھے۔ پتنگ بازی کے دوران چھت سے گرنے کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شدید سر اور ہڈیوں کی چوٹ کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اہلخانہ نے کہا کہ واقعہ حادثاتی تھا، تاہم زین ملک کی ناگہانی موت سے سب لوگ غمزدہ ہیں۔