سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 2026 کی عالمی دفاعی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں پاکستان سمیت 80 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت متعدد ادارے کر رہے ہیں۔
امریکا: ماں سے متعلق خواب نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے
نمائش میں بھارت کے خلاف دفاعی استعداد بڑھانے والے میزائل فتح 2 اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی پیش کیے گئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شریک ہوئے جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہو گئے ہیں۔